چین پاکستان عالمی نظم و نسق کے اقدام پر مشترکہ عملدرآمد کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزیدمضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہیں،چینی سفیر
بدھ 9 ستمبر 2026 22:13
(جاری ہے)
جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران عالمی نظم و نسق کے اقدام کو عالمی سطح پر وسیع پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور تقریبا 160 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے اس کی حمایت اور مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
نیویارک، جنیوا اور ویانا میں گروپ آف فرینڈز آف گلوبل گورننس قائم کئے گئے ہیں جن میں 60 سے زائد ممالک شامل ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین نے عالمی نظم و نسق کے اقدام سے متعلق تصوراتی خاکہ اور زیادہ منصفانہ اور مساوی عالمی نظم و نسق: چین کے اصول، تجاویز اور اقدامات کے عنوان سے وائٹ پیپر بھی جاری کیا ہے جس میں عالمی نظم و نسق کو مزید منصفانہ، مساوی اور موثر بنانے کے لئے اہداف، اصول اور عملی اقدامات واضح کئے گئے ہیں۔چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان نے عالمی نظم و نسق کے اقدام کی مسلسل حمایت کی ہے۔ صدر شی جن پنگ کی جانب سے گلوبل گورننس پیش کئے جانے کے بعد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی اس اقدام کی حمایت کرتے ہوئے اسے عالمی امن، ترقی اور استحکام کے لئے اہم قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان نے مشرق وسطی اور خلیجی خطے میں امن و استحکام کے لئے مشترکہ اقدامات کے ذریعے گلوبل گورننس کے اصولوں کو عملی جامہ پہنایا ہے جبکہ صدر شی جن پنگ نے مشرق وسطی میں امن کی بحالی کے لئے پاکستان کے فعال کردار اور سفارتی کوششوں کو سراہا ہے۔جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بھی پاکستان عالمی سطح پر منصفانہ اور مساوی نظم و نسق کے قیام کے لئے فعال کردار ادا کر رہا ہے اور ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن کا بانی رکن ہے۔انہوں نے کہا کہ چین مستقبل میں پاکستان کے ساتھ مل کر عالمی نظم و نسق کے اقدام پر مزید موثر اور ٹھوس پیشرفت کے لئے کام کرے گا۔ دونوں ممالک عالمی جنوب کے تعاون کو فروغ دینے، اقوام متحدہ کے مرکزی کردار پر مبنی بین الاقوامی نظام اور بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کے تحفظ کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کی گردشی صدارت سنبھالنا ایک اہم پیشرفت ہے۔ چین دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر پاکستان کی صدارت کی بھرپور حمایت کرے گا اور ایس سی او کے پلیٹ فارم پر پاکستان کے ساتھ مثالی کثیرالجہتی تعاون کو فروغ دے گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک سی پیک 2.0 کی تعمیر کو بھی تیز کریں گے جس میں صنعت، زراعت، معدنیات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ترقی، عوامی بہبود، جدت، سبز ترقی اور کھلے پن کے پانچ ترقیاتی کوریڈورز کو فروغ دیا جائے گا۔جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ بڑے ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ چھوٹے لیکن خوبصورت عوامی فلاحی منصوبوں کو بھی آگے بڑھایا جائے گا جن میں بلوچستان میں 100 آبی سہولیات کی تعمیر، 1,000 کلاس رومز کی اپ گریڈیشن اورایک لاکھ سکول سپلائی کٹس کی فراہمی کا پروگرام شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان تعاون کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ملک کے تمام علاقوں کے عوام دوطرفہ تعاون کے ثمرات سے مستفید ہوں اور ترقی کے فوائد عام آدمی تک پہنچیں۔چینی سفیر نے کہا کہ عالمی نظم و نسق ایک نئے دوراہے پر کھڑا ہے، اس لئے چین اپنے آہنی بندھن میں بندھے دوست پاکستان کے ساتھ مل کر بین الاقوامی منظرنامے میں موجود غیر یقینی صورتحال کا مقابلہ چین پاکستان تعلقات کی پائیدار قوت کے ذریعے کرنے کے لئے تیار ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چین اور پاکستان عالمی نظم و نسق کے اقدام پر عملدرآمد میں صفِ اول میں رہتے ہوئے انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر کے لئے مزید موثر کردار ادا کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
صدرٹرمپ نے یمن پر حملے کے لیے سعودی ولی عہد کی درخواست مستردکردی
-
14 ستمبر سے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں ہوگی. ایئر پورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ
-
لاہورہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری حکم جاری کردیا
-
محاصرے کے جواب میں محاصرہ اور کشیدگی کے جواب میں کشیدگی کی پالیسی جاری رکھیں گے. حوثی عسکری ترجمان
-
سوات تکرار پر بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کر کے خودکشی کرلی
-
سپریم کورٹ کے ایڈمن بلاک میں آگ لگ گئی
-
تحریک انصاف کے راہنماﺅں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات‘لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت
-
امریکا آبنائے ہرمز پر کنٹرول رکھتا ہے اور ایران کے خلاف جنگ مکمل کرے گا.پیٹ ہیگسیتھ
-
نائن الیون کی قیمت 45لاکھ سے زیادہ لوگوں نے جانیں دے کر ادا کی
-
شفیع جان نے آج عظمیٰ بخاری کے بارے میں جو زبان استعمال کی، وہ انتہائی شرمناک ہے
-
یمن: یو این امدادی ادارے کی گاڑیاں ضبط ہونے پر تشویش
-
معاشی ایمرجنسی موسمیاتی بحران پر سیاسی عدم اتفاق سے عدم توجہی کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.