صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اون سورس ریونیو 150.84 ارب روپے تک پہنچ گیا، شفیع جان
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں خیبرپختونخوا کو مالی طور پر خودمختار بنانے کے لیے پُرعزم ہیں، وزیر اطلاعات
بدھ 9 ستمبر 2026 21:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق صوبائی حکومت اپنے وسائل سے حاصل ہونے والی آمدن میں اضافے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ محمدسہیل آفریدی کی قیادت میں خیبرپختونخوا کو مالی طور پر خودمختار بنانے کے لیے پُرعزم ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے ریونیو میں اضافے، اخراجات میں کمی اور مالی نظم و ضبط کو خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔شفیع جان نے کہا کہ اخراجات میں کمی اور اون سورس ریونیو میں اضافہ صوبائی حکومت کی مالی انتظام کاری کے بنیادی اصول ہیں۔ حکومت بہتر مالی انتظام کے ساتھ ساتھ شفافیت اور سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال کو بھی یقینی بنا رہی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپنے وسائل سے حاصل ہونے والی آمدن میں اضافہ صوبے کی مالی خودمختاری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا مقصد صرف ریونیو میں اضافہ کرنا نہیں بلکہ مالیاتی نظام میں پائیداری، شفافیت اور مؤثر وسائل مینجمنٹ کو فروغ دینا بھی ہے۔وزیر اطلاعات شفیع جان نے اون سورس ریونیو میں محکمہ اطلاعات کی بہترین کارکردگی پر سیکرٹری اطلاعات مطیع اللہ خان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اطلاعات کی بہتر کارکردگی اور مؤثر انتظامی اقدامات کا نتیجہ ہے۔ شفیع جان نے کہا کہ مالی نظم و ضبط، شفافیت اور وسائل کا بہترین استعمال صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے کو اپنے وسائل کے لحاظ سے زیادہ مضبوط بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ترقیاتی اور عوامی فلاح کے منصوبوں کے لیے دستیاب وسائل میں اضافہ ہو۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے موجودہ مالی سال کو امن، ترقی اور خوشحالی کا سال قرار دیا ہے، اور حکومت اسی وژن کے تحت صوبے میں امن و امان کے ساتھ ساتھ معاشی و مالی استحکام کے لیے بھی عملی اقدامات اٹھا رہی ہیمزید اہم خبریں
-
سہیل آفریدی کا اسٹریٹ موومنٹ کیلئے پنجاب کا رخ کرنے کا اعلان
-
سندھ میں انڈر میٹرک خاتون کاغذات میں ٹیچر بھرتی، فراڈیئے بینک کا لاکھوں روپے قرضہ بھی ہڑپ کرگئے
-
ٹرمپ: ایران جنگ مڈ ٹرم انتخابات کے بعد ختم ہونے کی توقع، جوہری تنصیبات پر حملے کے امکانات برقرار
-
عمران خان سے اعلیٰ ترین سطح پربات چیت ہورہی ہے، اسی سال جیل سے باہر آ جائیں گے، بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
-
پاکستان مکہ دفاعی معاہدے کے تقاضوں کے مطابق اپنا کردار ادا کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
-
ٹھٹھہ کے ہسپتال میں دو گروپوں میں تصادم، ڈنڈوں اور گھونسوں کا استعمال
-
پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا حامی ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری معاشی منظرنامے کو نئی شکل دے رہی ہے، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
پٹواریوں نے عوام پر ایک اور مہلک پیٹرول بم پھینک دیا، مونس الٰہی کی حکومت پر شدید تنقید
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
مالک مکان نے کرایہ دار کی دو بیویوں کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال بارے تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.