صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اون سورس ریونیو 150.84 ارب روپے تک پہنچ گیا، شفیع جان

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں خیبرپختونخوا کو مالی طور پر خودمختار بنانے کے لیے پُرعزم ہیں، وزیر اطلاعات

جمعرات 10 ستمبر 2026 04:05

۶پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2026ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات و سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خیبرپختونخوا حکومت کے اون سورس ریونیو میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جو 150.84 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ رواں مالی سال کے لیے اون سورس ریونیو کا ہدف 182 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات شفیع جان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اون سورس ریونیو میں نمایاں اضافہ صوبائی حکومت کی مؤثر مالی حکمت عملی اور وسائل کے مؤثر استعمال کا نتیجہ ہے۔ اون سورس ریونیو میں بہترین کارکردگی پر محکمہ خزانہ، محکمہ ایکسائز، خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی سمیت محکمہ اطلاعات اور دیگر متعلقہ محکموں کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق صوبائی حکومت اپنے وسائل سے حاصل ہونے والی آمدن میں اضافے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ محمدسہیل آفریدی کی قیادت میں خیبرپختونخوا کو مالی طور پر خودمختار بنانے کے لیے پُرعزم ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے ریونیو میں اضافے، اخراجات میں کمی اور مالی نظم و ضبط کو خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔شفیع جان نے کہا کہ اخراجات میں کمی اور اون سورس ریونیو میں اضافہ صوبائی حکومت کی مالی انتظام کاری کے بنیادی اصول ہیں۔ حکومت بہتر مالی انتظام کے ساتھ ساتھ شفافیت اور سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال کو بھی یقینی بنا رہی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپنے وسائل سے حاصل ہونے والی آمدن میں اضافہ صوبے کی مالی خودمختاری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا مقصد صرف ریونیو میں اضافہ کرنا نہیں بلکہ مالیاتی نظام میں پائیداری، شفافیت اور مؤثر وسائل مینجمنٹ کو فروغ دینا بھی ہے۔وزیر اطلاعات شفیع جان نے اون سورس ریونیو میں محکمہ اطلاعات کی بہترین کارکردگی پر سیکرٹری اطلاعات مطیع اللہ خان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اطلاعات کی بہتر کارکردگی اور مؤثر انتظامی اقدامات کا نتیجہ ہے۔

شفیع جان نے کہا کہ مالی نظم و ضبط، شفافیت اور وسائل کا بہترین استعمال صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے کو اپنے وسائل کے لحاظ سے زیادہ مضبوط بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ترقیاتی اور عوامی فلاح کے منصوبوں کے لیے دستیاب وسائل میں اضافہ ہو۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے موجودہ مالی سال کو امن، ترقی اور خوشحالی کا سال قرار دیا ہے، اور حکومت اسی وژن کے تحت صوبے میں امن و امان کے ساتھ ساتھ معاشی و مالی استحکام کے لیے بھی عملی اقدامات اٹھا رہی ہی