پنجاب میں تھیٹر کی بحالی وزیراعلیٰ مریم نواز کا مشن ہے. عظمیٰ بخاری
الحمرا کے تھیٹر ڈراموں میں خاندانوں کی بھرپور شرکت تھیٹر کی عوامی پذیرائی کا ثبوت ہے.وزیر اطلاعات و ثقافت کی برطانوی ہائی کمیشن لاہور کے سربراہ سے ملاقات
میاں محمد ندیم
جمعہ 11 ستمبر 2026
18:49
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ثقافتی میلوں کی بحالی کے لیے بہت اچھے اقدامات کیے جا رہے ہیں مجھے ذاتی طور پر پنجاب کی شاندار ثقافت کے بارے میں جاننے میں لطف آتا ہے انہوں نے الحمرا آرٹس کونسل کی تزئین و آرائش کے منصوبے کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب میں بسنت 2027 کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں، گزشتہ سال بھی لاہور میں بہت اچھی بسنت منائی گئی.
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں تھیٹر کی بحالی وزیراعلیٰ مریم نواز کا مشن ہے پنجاب میں فیملی تھیٹر کو بحال کیا جا رہا ہے جبکہ تھیٹر کی بحالی اور فحاشی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات ہیں انہوں نے کہا کہ تھیٹر کی بحالی کے فروغ کے لیے الحمرا میں کامیاب اسٹیج ڈرامے پیش کیے گئے ہیں الحمرا کے تھیٹر ڈراموں میں خاندانوں کی بڑی تعداد میں شرکت عوامی پذیرائی کا ثبوت ہے. عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ثقافتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں پنجاب اور برطانوی ہائی کمیشن لاہور مل کر ثقافت کے شعبے میں کام کر سکتے ہیں انہوں نے برطانوی ہائی کمیشن لاہور کے سربراہ بین وارنگٹن کو کلچر فیسٹیول میں شرکت کی دعوت بھی دی ملاقات کے اختتام پر وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے برطانوی ہائی کمیشن لاہور کے سربراہ بین وارنگٹن کو یادگاری تحفہ پیش کیا.مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف کے راہنماﺅں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات‘لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت
-
امریکا آبنائے ہرمز پر کنٹرول رکھتا ہے اور ایران کے خلاف جنگ مکمل کرے گا.پیٹ ہیگسیتھ
-
نائن الیون کی قیمت 45لاکھ سے زیادہ لوگوں نے جانیں دے کر ادا کی
-
شفیع جان نے آج عظمیٰ بخاری کے بارے میں جو زبان استعمال کی، وہ انتہائی شرمناک ہے
-
یمن: یو این امدادی ادارے کی گاڑیاں ضبط ہونے پر تشویش
-
معاشی ایمرجنسی موسمیاتی بحران پر سیاسی عدم اتفاق سے عدم توجہی کا شکار
-
موسمیاتی شدت اور سیلابوں سے دنیا بھر میں لاکھوں سکول بند، یونیسف
-
خطرناک مرحلے میں داخل ہوتا یمن تنازعہ سرحد پار پھیلنے کا خدشہ، گرنڈبرک
-
نیو یارک میں نائن الیون دہشتگردی انسانیت پر حملہ تھا، یو این چیف
-
خیبر پختونخوا اسمبلی میں مریم نواز اور رانا ثناءاللہ کے بیانات کے خلاف قرارداد منظور
-
2026ءکے پہلے 8 ماہ کے دوران پولیس اہلکاروں کے خلاف 40 مقدمات درج
-
رانا ثناءاللہ کو ہر سیاسی جدوجہد میں 9 مئی ہی نظر آتا ہے، بندہ جس ذہنیت کا ہو، اسی طرح سوچتا ہے، شفیع جان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.