ماخور ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کی نیلامی‘3لاکھ56ہزار ڈالر کی بولی

گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں مارخور سمیت 118 جنگلی جانوروں کے شکار کے لائسنس جاری کیے گئے ہیں.محکمہ جنگلی حیات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 11 ستمبر 2026 23:55

ماخور ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کی نیلامی‘3لاکھ56ہزار ڈالر کی بولی
گلگت(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 ستمبر ۔2026 ) گلگت بلتستان میں ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کی نیلامی میں استور مارخور کے شکار کے لیے 3 لاکھ 56 ہزار ڈالر ادا کرنے ہوں گے محکمہ جنگلی حیات کے مطابق نیلامی میں ملکی و غیرملکی آﺅٹ فٹرز اور نمائندوں نے حصہ لیا.

(جاری ہے)

استور مارخور کے علاوہ سکوار، مناوَر اور برمس کے لیے 3 لاکھ ایک ہزار ڈالرز کی بولی لگی جبکہ سَئیں جگلوٹ کے لیے 2 لاکھ 94 ہزار ڈالر کی کامیاب بولیاں لگیں محکمہ جنگلی حیات کے مطابق مختلف اضلاع میں مارخور سمیت 118 جنگلی جانوروں کے شکار کے لائسنس جاری کیے گئے ہیں. پروگرام سے رواں سال 70 کروڑ روپے سے زائد ریونیو متوقع ہے لائسنس کی آمدن کا 80 فیصد مقامی کمیونٹی جبکہ 20 فیصد سرکاری خزانے میں جمع ہوتا ہے.

متعلقہ عنوان :