مریم نواز کے دورہ لندن میں خصوصی جہاز کے استعمال پرعظمیٰ بخاری کاسخت ردعمل
بطوروزیر اطلاعات بڑی ذمہ داری سے کہہ چکی تھیں کہ سارے اخراجات وزیر اعلی خود ادا کریں گی‘ شرمندگی اور ذلت برداشت کرنے کے لیے ایک مرتبہ پھر تیار ہو جائیں. عظمی بخاری کا ”ایکس“پر پیغام
میاں محمد ندیم
ہفتہ 12 ستمبر 2026
00:05
(جاری ہے)
سماجی رابطے کی ویب سائٹ” ایکس“ پر جاری بیان میں وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بطور وزیر اطلاعات بڑی ذمہ داری سے کہہ چکی تھیں کہ سارے اخراجات وزیر اعلی خود ادا کریں گی انہوں نے کہا کہ سیاسی یتیم اور” یو ٹیومرز“ کچھ دن سے وزیراعلیٰ کے لندن کے دورے پر ڈالر کھانے میں مصروف ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز نے لندن روانگی سے قبل ہی واضح ہدایت کر دی تھی کہ اپنے اس دورے کے تمام اخراجات وہ خود برداشت کریں گی لیکن لندن سے وطن واپس پہنچنے سے پہلے ہی تنقید کے شوقین طبقے نے بغیر حقائق جانے پروپیگنڈا شروع کر دیا.
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزٹ ختم ہوتا تو تخمینہ لگتا اور ادائیگی کی جاتی، سرکاری نظام میں ہر چیز ایک قانونی ضوابط اور طریقہ کار کے تحت چلتی ہے، تخمینہ لگایا جاتا اور چالان کے ذریعے ادائیگی ہوتی ہے یہ کوئی ایزی پیسہ یا جاز کیش نہیں کہ سفر ختم ہونے سے پہلے ہی بٹن دبا کر حساب سامنے رکھ دیا جائے. انہوں نے کہا کہ ابھی دورہ مکمل ہی نہیں ہوا اورپروپیگنڈہ پہلے شروع ہو گیا تھا، جو خود قوم کے اربوں روپے ہوا میں اڑا کر عیاشیاں کرتے رہے وہ آج پاک دامن بننے کی سستی اداکاری کر رہے ہیں، جن کا اپنا دامن کرپشن کے داغوں سے بھرا پڑا ہے، انہیں دوسروں پر اونگھتے میں بھی الزامات لگاتے ہوئے شرم کرنی چاہیے. وزیراطلاعات پنجاب نے سخت زبان میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شرمندگی اور ذلت برداشت کرنے کے لیے ایک مرتبہ پھر تیار ہو جائیں، تھوڑا سا انتظار اور.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائن الیون کے ماسٹرمائنڈ خالدشیخ محمد کے خلاف 20سال گزرنے کے باوجود مقدمے کی سماعت کیوں شروع نہیں ہوسکی؟
-
حافظ نعیم الرحمان نے 20 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مار چ کا اعلان کردیا
-
حوثیوں نے یمن میں بحیرہ احمر کے تمام ساحلی علاقے کو کنٹرول کر لیا ہے. یمنی عہدیدار کی تصدیق
-
سیاسی یتیم اور یوٹیومر کچھ دن سے وزیر اعلی کے لندن وزٹ پر ڈالر کھانے میں مصروف ہیں، عظمیٰ بخاری
-
ملک ریاض نے عوامی سرمایہ کاری بچانے کے لیے وزیراعظم شہبازشریف اور اعلی حکام سے مداخلت کی اپیل کردی
-
مریم نواز کے دورہ لندن میں خصوصی جہاز کے استعمال پرعظمیٰ بخاری کاسخت ردعمل
-
ماخور ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کی نیلامی‘3لاکھ56ہزار ڈالر کی بولی
-
امریکا نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا. لیون پنیٹا
-
ایران کا مسقط میں ہونے والے خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کا اعلان
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج پھر بڑے اضافے کا اعلان
-
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی دہلی میں انڈیا کے وزیرِاعظم نریندر مودی سے ملاقات
-
مولانا فضل الرحمان سے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن پر اتفاق ہواہے. بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.