ملک ریاض نے عوامی سرمایہ کاری بچانے کے لیے وزیراعظم شہبازشریف اور اعلی حکام سے مداخلت کی اپیل کردی

بحریہ ٹاﺅن کی املاک کی ضبطی، نیلامی اور ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ سے ہزاروں پاکستانیوں کی جمع پونجی اور روزگار کو خطرہ ہے.ملک ریاض حسین

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 12 ستمبر 2026 00:18

ملک ریاض نے عوامی سرمایہ کاری بچانے کے لیے وزیراعظم شہبازشریف اور اعلی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 ستمبر ۔2026 ) بحریہ ٹاﺅن کے بانی ملک ریاض حسین نے اربوں روپے کی عوامی سرمایہ کاری بچانے کے لیے وزیراعظم شہبازشریف اور دیگر اعلی حکام سے فوری حکومتی مداخلت کی اپیل کی ہے ملک ریاض نے کہا کہ بحریہ ٹاﺅن کی املاک کی ضبطی، نیلامی اور ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ سے ہزاروں پاکستانیوں کی جمع پونجی اور روزگار کو خطرہ ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگست 2025 کے بعد بحریہ ٹاﺅن کا تنازع حل کرنے کے لیے مذاکرات یا مداخلت کی یہ چوتھی اپیل ہے تنازعات کو قانونی بنیادوں پر اور انسانی ہمدردی کے تحت حل کیا جائے تنازعات کے فیصلے تک کم قیمت پر ہونے والی نیلامی، منتقلی اور قبضے کو رکوایا جائے بحریہ ٹاﺅن کے سربراہ نے شفاف نگرانی میں ترقیاتی سرگرمیاں شروع کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ وصول ہونے والی رقم کا ایک متفقہ حصہ واجبات کی ادائیگی کیلئے مخصوص کیا جا سکتا ہے.