مولانا فضل الرحمان سے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن پر اتفاق ہواہے. بیرسٹر گوہر
مشاورتی اجلاس میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر بھی بات چیت ہوئی، ملک میں نئے صوبوں کے قیام سمیت مختلف اہم معاملات زیر غور آئے.مولانا عبدالغفور حیدری
میاں محمد ندیم
جمعہ 11 ستمبر 2026
23:02
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے جوائنٹ اپوزیشن کے حوالے سے بات ہوئی ہے، جبکہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن کے قیام پر اتفاق پہلے ہی ہو چکا تھا، آج جوائنٹ اپوزیشن کے حوالے سے پہلی ملاقات ہوئی ہے جو خوش آئند رہی چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ قومی ایشوز پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ صوبوں کے معاملے سمیت دیگر اہم مسائل پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلائی جائے گی، اسمبلی اجلاس سمیت قیدیوں کے معاملے پر بھی جوائنٹ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے متفقہ مشاورت کی جائے گی. بیرسٹر گوہر نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور جوائنٹ اپوزیشن کی ملاقاتیں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اپوزیشن کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں، آج کے مشاورتی اجلاس میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر بھی بات چیت ہوئی، ملک میں نئے صوبوں کے قیام سمیت مختلف اہم معاملات زیر غور آئے. مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بدامنی کی لہر سمیت دہشت گردی اور دیگر مسائل پر اے پی سی میں بات کی جائے گی، ملک اس وقت جن مسائل میں گھرا ہوا ہے، ان میں کوشش ہو گی کہ اپوزیشن اپنا کردار ادا کرے.
مزید اہم خبریں
-
نائن الیون کے ماسٹرمائنڈ خالدشیخ محمد کے خلاف 20سال گزرنے کے باوجود مقدمے کی سماعت کیوں شروع نہیں ہوسکی؟
-
حافظ نعیم الرحمان نے 20 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مار چ کا اعلان کردیا
-
حوثیوں نے یمن میں بحیرہ احمر کے تمام ساحلی علاقے کو کنٹرول کر لیا ہے. یمنی عہدیدار کی تصدیق
-
سیاسی یتیم اور یوٹیومر کچھ دن سے وزیر اعلی کے لندن وزٹ پر ڈالر کھانے میں مصروف ہیں، عظمیٰ بخاری
-
ملک ریاض نے عوامی سرمایہ کاری بچانے کے لیے وزیراعظم شہبازشریف اور اعلی حکام سے مداخلت کی اپیل کردی
-
مریم نواز کے دورہ لندن میں خصوصی جہاز کے استعمال پرعظمیٰ بخاری کاسخت ردعمل
-
ماخور ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کی نیلامی‘3لاکھ56ہزار ڈالر کی بولی
-
امریکا نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا. لیون پنیٹا
-
ایران کا مسقط میں ہونے والے خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کا اعلان
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج پھر بڑے اضافے کا اعلان
-
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی دہلی میں انڈیا کے وزیرِاعظم نریندر مودی سے ملاقات
-
مولانا فضل الرحمان سے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن پر اتفاق ہواہے. بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.