سیاسی یتیم اور یوٹیومر کچھ دن سے وزیر اعلی کے لندن وزٹ پر ڈالر کھانے میں مصروف ہیں، عظمیٰ بخاری

مریم نواز کا وزٹ ختم ہوتا تو تخمینہ لگتا اور ادائیگی کی جاتی، یہ کوئی ایزی پیسہ یا جاز کیش نہیں کہ سفر ختم ہونے سے پہلے ہی بٹن دبا کر حساب سامنے رکھ دیا جائے، وزیر اطلاعات پنجاب کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 12 ستمبر 2026 00:35

سیاسی یتیم اور یوٹیومر کچھ دن سے وزیر اعلی کے لندن وزٹ پر ڈالر کھانے ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 11ستمبر 2026ء ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ سیاسی یتیم اور یوٹیومر کچھ دن سے وزیر اعلی کے لندن وزٹ پہ ڈالر کھانے میں مصروف ہیں، مریم نواز کا وزٹ ختم ہوتا تو تخمینہ لگتا اور ادائیگی کی جاتی، یہ کوئی ایزی پیسہ یا جاز کیش نہیں کہ سفر ختم ہونے سے پہلے ہی بٹن دبا کر حساب سامنے رکھ دیا جائے۔

ایکس پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ بطور وزیر اطلاعات بہت ذمہ داری سے کہہ چکی تھی کہ سارے اخراجات وزیر اعلی خود ادا کریں گی، سیاسی یتیم اور یو ٹیومر کچھ دن سے وزیر اعلی کے لندن وزٹ پہ ڈالر کھانے میں مصروف ہیں۔ وزیر اعلٰی مریم نواز شریف نے لندن روانگی سے قبل ہی واضح ہدایت کر دی تھی کہ اپنے اس دورے کے تمام اخراجات وہ خود برداشت کریں گی۔

(جاری ہے)

لیکن لندن سے وطن واپس پہنچنے سے پہلے ہی تنقید کے شوقین طبقے نے بغیر حقائق جانے پروپیگنڈا شروع کر دیا--
وزٹ ختم ہوتا تو تخمینہ لگتا اور ادائیگی کی جاتی--سرکاری نظام میں ہر چیز ایک قانونی ضوابط اور طریقہ کار کے تحت چلتی ہے،تخمینہ لگایا جاتا اور چلان کے زریعے ادائیگی ہوتی ہے یہ کوئی ایزی پیسہ یا جاز کیش نہیں کہ سفر ختم ہونے سے پہلے ہی بٹن دبا کر حساب سامنے رکھ دیا جائے۔

ابھی دورہ مکمل ہی نہیں ہوا اور پراپیگنڈہ پہلے شروع ہو گیا تھا،جو خود قوم کے اربوں روپے ہوا میں اڑا کر عیاشیاں کرتے رہے، وہ آج پاک دامن بننے کی سستی اداکاری کر رہے ہیں۔ جن کا اپنا دامن کرپشن کے داغوں سے بھرا پڑا ہے، انہیں دوسروں پر اونگھتے میں بھی الزامات لگاتے ہوئے شرم کرنی چاہیے۔ شرمندگی اور ذلت برداشت کرنے کے لئے ایک مرتبہ پھر تیار ہو جائیں،تھوڑا سا انتظار اور۔