Live Updates

امریکا نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا. لیون پنیٹا

جوغلطی عراق اورافغانستان میں کی گئی، وہی ایران کے معاملے میں بھی دہرائی جا رہی ہے. سابق امریکی وزیر دفاع

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 11 ستمبر 2026 23:49

امریکا نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا. لیون پنیٹا
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 ستمبر ۔2026 ) سابق امریکی وزیردفاع اور امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق سربراہ لیون پنیٹا نے عراق اور افغانستان میں امریکی جنگی حکمت عملی ناکام قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ امریکا کے پاس عراق اور افغانستان میں جنگ کا واضح مقصد اور اینڈ گیم پلان نہیں تھا.

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ جو غلطی عراق اور افغانستان میں کی گئی، وہی ایران کے معاملے میں بھی دہرائی جا رہی ہے سابق امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ جنگ میں فوج بھیجنے سے پہلے واضح مقصد، حکمت عملی اور اینڈ گیم پلان ضروری ہے، لیکن عراق اور افغانستان میں امریکا یہ تینوں چیزیں واضح طور پر طے نہیں کرسکا پنیٹا نے کہا کہ ایران کے معاملے میں بھی یہی مسئلہ موجود ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا.

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات