سمیڈا چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں، کاروباری حضرات کی مالی معاونت کے لیےجامع حکمت عملی وضع کرے ، وزیراعظم
بدھ 16 ستمبر 2026 13:01
(جاری ہے)
اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سمیڈا مختلف متعلقہ اداروں کے ساتھ باہمی تعاون سے مربوط اور جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت ہارون اختر، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور متعلقہ سرکاری اداروں کی عہدے داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سمیڈا ملک کے طول و عرض میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں اور کاروباری حضرات کی مالی معاونت کے لیے جامع حکمت عملی وضع کرے ، سمیڈا کے ادارہ جاتی مقصد میں ملک کے تمام علاقوں میں کاروباری ترغیب اور مساوی سہولیات اور یکساں فنی معاونت سرفہرست ہونا چاہیے، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں اور کاروبار میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے سمیڈا کے جاری پروگرام کو مزید وسعت دی جائے، مقامی کاروباری افراد کی قومی اور عالمی سطح پر تجارتی منڈیوں تک رسائی کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو موثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سمیڈا کی کاروبار کے فروغ کی حکمت عملی میں زیادہ سے زیادہ علاقوں اور شعبہ جات کو شامل کیا جائے، زرعی اجناس کے پیداواری اور تجارتی روابط کو منظم کرنے کے لیے سمیڈا خصوصی اقدامات پر مشتمل حکمت عملی تیار کرے، کاروباری افراد کی مالی معاونت، فنی استعداد کار میں اضافہ اور سہولیات کی فراہمی پر یکساں توجہ دی جائے۔ اس موقع پر وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی تقویت اور کاروباری افراد کی معاونت کے لیے ہر سطح پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، چھوٹے کاروبار سے منسلک صنعتی پیداوار کی برآمدات میں اضافے اور عالمی منڈیوں تک رسائی کےلیےدنیا کے بہترین رائج اطوار پر کام کیا جا رہا ہے۔\932مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کا اظہار نفرت کے نئے پلیٹ فارموں کو قابو میں لانے پر زور
-
ایران میں امریکی جنگی جرائم کے ارتکاب کا معقول ثبوت موجود، تحقیقاتی مشن
-
یورپ پہنچنے والے تارکین وطن میں 39 فیصد کمی، آئی ایم او
-
شام میں استحکام عوامی مسائل کے حل کا ذریعہ ہونا چاہیے، یو این نمائندہ
-
وزیراعلیٰ اپنے جہاز پر لندن کیوں گئیں؟ مریم نواز کو چاہیئے کہ اپنے بیانات میں تضاد پر خود ہی غور کریں، حامد میر
-
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں ماں اور 3 بچوں کا قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
-
باپ نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر اپنے 3 بچوں کو منگلا نہر میں پھینک دیا
-
جاپان میں 100 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی
-
17 تاریخ ہوگئی لیکن راولپنڈی کے تینوں بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ڈیل ویجز ملازمین کو تنخواہ نہیں ملی
-
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی اسلام آباد میں سفارتی کور کے ارکان سے الوداعی ملاقات
-
سلامتی کونسل میں روس اور چین نے ایران پر پابندیوں کی امریکی قرارداد کا مسودہ ویٹو کردیا
-
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سبکدوش ہوگئیں،وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے الوداعی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.