بھکر پولیس نے نان کسٹم سگریٹ کے 200 ڈنڈے برآمد کر لیے

اتوار 20 ستمبر 2026 13:31

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2026ء) بھکر پولیس نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے نان کسٹم سگریٹ کے 200 ڈنڈے برآمد کر لیے۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر بھکر کی چوکی داجل کے انچارج محمد عمران خان سب انسپکٹر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دورانِ ناکہ بندی و چیکنگ ملزم ذہین احمد ولد شہر احمد قوم پٹھان، سکنہ قریشی موڑ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے قبضہ سے تلاشی کے دوران 200 ڈنڈے نان کسٹم سگریٹ برآمد کر لیے۔پولیس نے ملزم کو سگریٹ سمیت تحویل میں لے کر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا۔بھکر پولیس کی جانب سے سمگلنگ اور سمگلر مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :