سیپا کا ماحولیاتی نگرانی و انتظام کا ڈیجیٹل نظام متعارف
ماحولیاتی منظوریوں، این او سیز، صنعتی رجسٹریشن، انسپیکشن اور شکایات کا نظام آن لائن ہوگا، مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ سے شہریوں کو رہنمائی ملے گی،فیصل عقیلی
جمعرات 24 ستمبر 2026 11:44
(جاری ہے)
فیصل احمد عقیلی کے مطابق شکایات کے اندراج اور ان کی پیش رفت کی نگرانی کے ساتھ انسپیکشن مینجمنٹ کو بھی مربوط نظام کا حصہ بنایا جائے گا۔
صنعتی اداروں کی جغرافیائی نقشہ سازی، حقیقی وقت میں ماحولیاتی ڈیٹا کی نگرانی اور ڈیجیٹل دستاویزات و ریکارڈ تک رسائی بھی ممکن ہوگی۔سیکریٹری ماحولیات نے بتایا کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ شہریوں کو ماحولیاتی معاملات سے متعلق رہنمائی فراہم کرے گا جبکہ شہری اپنی شکایات کی پیش رفت بھی آن لائن دیکھ سکیں گے۔ سندھ انٹیگریٹڈ انوائرمنٹل مانیٹرنگ اینڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے درخواستوں سے متعلق بروقت معلومات بھی فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ سیپا کی ڈیجیٹلائزیشن سے حکومتی اداروں کو بہتر نگرانی، خودکار طریقہ کار، مرکزی ماحولیاتی ڈیٹا بیس اور اعداد و شمار کی بنیاد پر شفاف فیصلہ سازی میں مدد ملے گی۔فیصل احمد عقیلی نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے صاف، سرسبز اور صحت مند سندھ کے لیے جدید، شفاف اور مؤثر ماحولیاتی نظام کا قیام ترجیح ہے۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے،خواجہ آصف
-
پاک-چین دوستی نے ہر امتحان کا سامنا کیا ہے، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیراعظم
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزی اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
-
درگاہ لعل شہباز قلندر کے منیجر اوقاف عہدے سے ہٹا دیے گئے
-
شرجیل میمن کی کراچی پریس کلب آمد ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد
-
سندھ میں ریبیز سے 35 اموات، محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
-
نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق
-
پنجاب میں 40 پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل فعال، 336مریضوں کی جانیں بچائی گئیں‘ عظمیٰ بخاری
-
سرگودھا کے ٹریفک حادثات میں دو بھائی اور لوڈر رکشہ ڈرائیور جاں بحق
-
ہڈیارہ میں 23 سالہ لڑکی نے زہریلی کھا کر خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.