وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ، دو نئے ہاسٹلز کا افتتاح، بنو شاہین طالبات سے حلف لیا
جمعرات 24 ستمبر 2026 21:06
(جاری ہے)
احسن اقبال نے کہا کہ خواتین کو معیاری تعلیم اور بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے کیونکہ ملکی ترقی میں خواتین کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں 11 ہزار طالبات کا زیر تعلیم ہونا پاکستان کے روشن مستقبل کی علامت ہے۔بنو شاہین پروگرام سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ اس کا مقصد نوجوانوں کو معاشرتی مسائل کے حل میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہے، پروگرام کے تحت دس ،دس نوجوانوں کی ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں جو اپنے علاقوں کے مسائل کی نشاندہی کرکے ان کے حل کے لئے عملی کردار ادا کریں گی۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور منفی پروپیگنڈے سے محتاط رہیں اور کسی بھی خبر پر یقین کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کریں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مسائل کی شکایت کرنے کے بجائے مسائل حل کرنے والا بننا ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا سفر نوجوانوں کو قومی ترقی کا حصہ بنائے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا، 2047 میں آزادی کے 100 سال مکمل ہونے تک پاکستان کو مضبوط اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے آج کی نوجوان نسل کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا سفر نوجوانوں کو اس کا سٹیک ہولڈر بنائے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا، نوجوانوں کو قومی ترقی میں فعال کردار ادا کرنا ہوگا، اسی مقصد کے لئے وزارتِ منصوبہ بندی نوجوانوں کو قائدانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنے اور انہیں قومی ترقی کے عمل میں شامل کرنے کے لئے مختلف پروگرامز پر کام کر رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت نے نیٹ لانچر کا انتظام کیا ہے، کامران شاہد کا سوال
-
بہاولپورسے 17 سالہ نوجوان کو امریکی ادارے”ایف بی آئی“کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا
-
شفاء اسپتال میں عمران خان کے میڈیکل بنیاد پر قیام کے لیے بڑی تیاریاں مکمل
-
80ممالک کا آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ‘ایران اور حوثیوں کی مذمت
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہورآلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر، فضائی آلودگی کی شرح 210 ریکارڈ
-
حکومت نے ہزاروں کی تعداد میں پولیس رینجرز منگوا لی پھربھی اتنا اعتماد نہیں کہ اتنے روز پہلے ہی سب کچھ بند کر دیا، شہزاد اقبال
-
گرین ٹریکٹر اسکیم میں 7 لاکھ 50 ہزار روپے کی سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا
-
صوبوں کی تقسیم قبول نہیں، ٹی وی چینلز کے سرویز سے کیا فرق پڑتا ہے؟.شرجیل میمن
-
غزہ کی تعمیرنو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش
-
حکومت کی ناکامی اور اپوزیشن کی کامیابی ہے کہ مائنس ون فارمولا ناکام ہوگیا، حامد میر
-
آج متعدد ٹی وی چینلز پر میرے شیڈول ٹاک شوز پر پابندی لگا دی گئی، شفیع جان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.