Live Updates

قائم مقام سیکرٹری خارجہ سے یورپی پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات، پاک یورپی یونین تعلقات پر تبادلہ خیال

جمعرات 24 ستمبر 2026 22:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2026ء) قائم مقام سیکرٹری خارجہ سفیر خلیل ہاشمی سے یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت جرمنی کی سیاسی جماعت اے ایف ڈی سے تعلق رکھنے والی یورپی پارلیمنٹ کی رکن میری خان ہولوخ نے کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات، جی ایس پی پلس، قانون سازی میں اصلاحات اور علاقائی پیش رفت سمیت مختلف امور پر کھل کر اور تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے امریکہ اور ایران کے تنازع میں پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہا اور اہم امور پر پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا۔ ملاقات میں دونوں جانب کے نقطہ نظر کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملا جبکہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان مسلسل مکالمے اور روابط کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات