آئرلینڈ، زمبابوے اور پاکستان کے درمیان سہ ملکی سیریز نہ ہونے کا امکان، ذرائع

آئرلینڈ ٹیم صرف تین ون ڈے میچزکے لیے پاکستان کا دورہ کر سکتی ہے، ذرائع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 29 ستمبر 2026 10:54

آئرلینڈ، زمبابوے اور پاکستان کے درمیان سہ ملکی سیریز نہ ہونے کا امکان، ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 ستمبر 2026ء ) پاکستان، آئرلینڈ اور زمبابوے کے درمیان اگلے سال ہونے والی سہ ملکی سیریز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔ 
ذرائع کے مطابق زمبابوے کا سہ ملکی سیریز کے لیے پاکستان آنے کا امکان نہیں جب کہ آئرلینڈ کے دورہ پاکستان میں بھی تبدیلی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کی ٹیم ایک ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کے بجائے صرف تین ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے۔ 
تینوں ممالک کے درمیان اگلے سال سہ ملکی سیریز کی تجویز زیر غور تھی تاہم سیریز کے حوالے سے حتمی فیصلہ تینوں کرکٹ بورڈز کی باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔