پشاور، کوہاٹ روڈ پر گاڑیوں میں غیر قانونی طور پر ایل پی جی ڈالنے والی دکانوں کے خلاف کارروائی

منگل 29 ستمبر 2026 14:59

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2026ء) ضلعی انتظامیہ پشاور نے کوہاٹ روڈ پر گاڑیوں میں غیر قانونی طور پر ایل پی جی ڈالنے والی دکانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دکان کو سیل کر دیا جبکہ مالک کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاور کی دفتر سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن(ر) ثناءاللہ خان نے واضح کیا ہے کہ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والی غیر قانونی سرگرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور ایسے اقدامات کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :