Live Updates

سول ڈیفنس آفیسر کا روہیلانوالی میں غیر قانونی آئل ایجنسیوں اور ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن

منگل 29 ستمبر 2026 17:52

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2026ء) ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدائت پر سول ڈیفنس آفیسر ارشد حمید سندھو کا روہیلانوالی میں غیر قانونی آئل ایجنسیوں اور ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن، ذرائع سول ڈیفینس کے مطابق سول ڈیفینس آفیسر ارشد حمید سندھو نے روہیلانوالی میں غیر قانونی پیٹرول یونٹس کے خلاف کاروائی کے دوران 2 ملزمان گرفتار کرکے 3 مقدمات درج کرا دیئے، سول ڈیفنس کی کارروائی میں 1 مکمل غیر قانونی پیٹرول یونٹ اور 6 ایل پی جی ایل سی ڈی ڈیوائسز بھی ضبط کرلی گئیں،اور گاڑیوں میں غیر قانونی ایل پی جی منتقلی پر کارروائی کرتے ہوئے دکان مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم گرفتار کر لیا، پولیس نے غیر قانونی ایل پی جی ڈیکنٹنگ مشین قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردی، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :