بیرسٹر گوہر کا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ، ملاقات (آج) ہوگی

منگل 29 ستمبر 2026 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2026ء) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ٹیلی فون کرکے ملاقات کا وقت مانگ لیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے رابطے پر جواب دیا کہ میں اپنے حلقے لاہور میں ہوں، (آج)بدھ کو آئوں گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر اور سپیکر ایاز صادق کی ملاقات (آج)بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگی، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر سپیکر سے موجودہ صورتحال میں اپنا کردار ادا کرنے کو کہیں گے۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کل گوجرانوالہ کا بھی دورہ کریں گے، جہاں وہ محمود بشیر ورک کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کریں گے۔