Live Updates

حافظ محمد طاہر اشرفی نے حوثیوں کو غیر مسلم اور دہشت گرد قرار دے دیا

حوثیوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، جو بھی سعودی عرب کی مخالفت کرتا ہے وہ اسلام اور تمام مسلمانوں کا دشمن ہے؛ سربراہ پاکستان علماء کونسل کا سعودی عرب میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب

Sajid Ali ساجد علی بدھ 30 ستمبر 2026 12:14

حافظ محمد طاہر اشرفی نے حوثیوں کو غیر مسلم اور دہشت گرد قرار دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر 2026ء) پاکستان علماء کونسل کے سربراہ اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرقِ وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی نے یمن کے حوثیوں کے خلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے انہیں غیر مسلم اور دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حوثیوں کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔
سعودی عرب میں منعقدہ عالمی علماء اور مذہبی رہنماؤں کی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ حوثی دہشت گرد ہیں اور ان کے اسلام سے دور دور تک کا کوئی تعلق نہیں ہے، جو بھی شخص یا گروہ ارضِ مقدس سعودی عرب کی مخالفت اور اس پر حملہ کرتا ہے، وہ اسلام اور تمام مسلمانوں کا کھلا دشمن ہے۔

انہوں نے ان خبروں اور تاثر کو سختی سے رد کر دیا کہ یمن کی جنگ کوئی شیعہ سنی یا مسلکی تصادم ہے اور واضح کیا کہ یہ دو ممالک یا دو فرقوں کے درمیان جنگ نہیں بلکہ ایک دہشت گرد گروہ کی جانب سے بے گناہ انسانوں پر مسلط کردہ کارروائی ہے جسے مسلکی رنگ دینا سراسر غلط ہے۔

(جاری ہے)

حافظ طاہر اشرفی نے حرمین شریفین کی سکیورٹی پر پاکستان کے غیر متزلزل مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین کی سرزمین کی سکیورٹی ہماری ریڈ لائن ہے، پاکستان کی حکومت، مسلح افواج، جید علماء کرام اور غیور عوام سعودی عرب کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ساتھ کھڑے ہیں۔

اس کے علاوہ اپنے خطاب میں انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں پاکستان سعودی عرب کے خلاف تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے آئندہ بھی بھرپور اور مکمل تعاون جاری رکھے گا۔
Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات