میرعلی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک

بدھ 30 ستمبر 2026 16:41

میرانشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2026ء) سکیورٹی فورسز نے ’’عزم استحکام ویژن‘‘ کے تحت شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے میر علی اور اس کے گردونواح میں خوارج کے ٹھکانوں کو تباہ کیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے بعد ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

مزید برآں، سیکیورٹی فورسز نے میر علی بازار کے قریب خارجی دہشت گردوں کی جانب سے راشن کے ٹرک کو لوٹنے اور روکنے کی کوشش کو بھی بر وقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا۔ سکیورٹی حکام نے عزم ظاہر کیا ہے کہ خطے میں مکمل امن کی بحالی تک دہشت گرد عناصر کا تعاقب جاری رہے گا۔