ایف آئی پی برونز پیڈل ٹورنامنٹ کراچی میں شروع ہو گیا

بدھ 30 ستمبر 2026 20:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2026ء) انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن اور ایشیا پیڈل فیڈریشن کی زیر سرپرستی ایف آئی پی برونز پیڈل ٹورنامنٹ پیڈل ورس کراچی میں شروع ہو گیا ہے۔ٹورنامنٹ کا افتتاح پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین نے کیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں مردوں اور خواتین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں اور ٹورنامنٹ میں مردوں کی 35 ٹیمیں اور خواتین کی 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اور سیمی فائنل مقابلے 4 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جن کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔