گورنر سندھ سے وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی کی ملاقات، سسر کے انتقال پر تعزیت

بدھ 30 ستمبر 2026 23:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2026ء) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر طفیل احمد نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران ڈاکٹر طفیل احمد نے گورنر سندھ کے سسر کے انتقال پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالی سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے تعزیت اور ہمدردی کے اظہار پر ڈاکٹر طفیل احمد کا شکریہ ادا کیا۔