گورنرخیبرپختونخوا سے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ڈائریکٹر نعمان بشیر کی ملاقات

جمعرات 1 اکتوبر 2026 15:14

گورنرخیبرپختونخوا سے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ڈائریکٹر ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ڈائریکٹر نعمان بشیر اور چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر انجینئر فہد اعظم نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق نعمان بشیر نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو چترال میں منعقد ہونے والے تیسرے چترال ایکسپو کی اختتامی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے خیبرپختونخوا میں آئندہ ہونے والے مختلف منصوبوں، پشاور جیمز ایکسپو اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے منعقد ہونے والے سیمینار سے متعلق بھی گورنر کو بریفنگ دی۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا، بالخصوص چترال میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے صوبے میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔