کیمپ ڈیوڈ میں خفیہ اجلاس، ٹرمپ انتظامیہ کی ایران اور یمن کی صورتحال پر اہم مشاورت
اجلاس میں ایران تنازع اور سعودی عرب و حوثیوں کے درمیان یمن میں بڑھتی کشیدگی پرامریکی اقدامات پر غور
میاں محمد ندیم
ہفتہ 3 اکتوبر 2026
19:27
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ایران کے ساتھ جاری تنازع اور سعودی عرب و حوثیوں کے درمیان یمن میں بڑھتی کشیدگی سے متعلق آئندہ اقدامات پر غور کیا گیا تین امریکی حکام نے ”ایکسیوس“ کو بتایا کہ اجلاس میں بعض معاملات پر فیصلے کیے گئے یا کم از کم ان پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا کیمپ ڈیوڈ اجلاس امریکی انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا تھا. رپورٹ کے مطابق اس نوعیت کا آخری غیر معمولی اجلاس جون 2025 میں ہوا تھا، جو ایران سے متعلق جنگ کے آغاز سے چند روز قبل منعقد ہوا تھا ایران کے معاملے میں امریکی حکام کی توجہ مذاکرات میں تعطل کے بعد آئندہ حکمت عملی پر مرکوز ہے” ایکسیوس“ کے مطابق صدر ٹرمپ ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر دوبارہ فوجی کارروائی کے امکان پر غور کر رہے ہیں، تاہم حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا. دوسری جانب سعودی عرب یمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائی کی تیاری کر رہا ہے اور واشنگٹن سے ممکنہ فضائی مدد کے لیے بھی رابطہ کیا گیا ہے”رائٹرز“ کے مطابق سعودی عرب باب المندب کے اہم بحری راستے پر کنٹرول بحال کرنے کے لیے یمنی فورسز کی مدد سے ممکنہ بڑے آپریشن کے مختلف منصوبوں پر غور کر رہا ہے. رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے جمعے کو صحافیوں سے گفتگو میں ایران سے متعلق اپنے آئندہ اقدام کے بارے میں تفصیلات بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ اگر وہ معلومات ظاہر کردیں تو یہ ایک بڑی خبر بن جائے گی دوسری جانب وائٹ ہاﺅس نے کیمپ ڈیوڈ میں ہونے والے اس اجلاس کے بارے میں تبصرے کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا.
مزید اہم خبریں
-
حکومتی مذاکراتی ٹیم نے بتایا کہ چار پانچ ہفتے ایسے تھے جب عمران خان کا بلڈ پریشر انتہائی بڑھ گیا تھا، سلمان اکرم راجا
-
حکومت نے مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا،بیرسٹرگوہر
-
مذاکرات کے تمام دروازے کھلے رکھے گئے، پی ٹی آئی نے جان بوجھ کر مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کیا، بیرسٹردانیال چوہدری
-
اگر پیٹرولیم لیوی کے نام پر عائد بھتہ ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو ملتان سے لانگ مارچ شروع کردیا جائےگا، حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیراحد چیمہ کی چاول کی پیداوار بڑھانے اور لاگت کم کرنے کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی کی ہدایت
-
عمران احمد شاہ نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں سوئی گیس کنکشن ٹی بی ایس کا افتتاح کردیا
-
اسلام آباد ناکام ہو چکا تو تھر والوں کو موقع دیں، مزید صوبے حل نہیں،بلاول بھٹو زرداری
-
ہمارے کارکن پرامن ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے،بیرسٹر گوہر
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ پراجیکٹ کا دورہ، یوٹیلیٹیز کی منتقلی میں تاخیر پر برہمی کا اظہار
-
میررضا کیس؛ جوڈیشل کمیشن کا جائے وقوعہ کا دورہ، 5 گھنٹے کی سی سی ٹی وی فوٹیج غائب ہونے پر سوالات
-
بلاول بھٹو زرداری کا وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ تھرفاؤنڈیشن ہسپتال کا دورہ
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.