شیری رحمان کا رات بھر حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کی کوریج کرنے والے پارلیمانی رپورٹرز،کمیرہ مینز کو خراج تحسین

اتوار 4 اکتوبر 2026 15:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2026ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے رات بھر حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کی کوریج کرنے والے پارلیمانی رپورٹرز،کمیرہ مینز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ پارلیمانی رپورٹرز گزشتہ دو دن سے مسلسل اہم کوریج میں مصروف رہے ، آپ کی محنت اور خوش دلی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔ شیری رحمان نے کہاکہ سخت حالات میں بھی آپ سب نے بہترین کام کیا ۔