قراقرم ایکسپریس منسوخ، مسافروں کو پاک بزنس میں اکاموڈیٹ کیا گیا

پیر 5 اکتوبر 2026 14:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2026ء) لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق منسوخ ہونے والی ٹرین کے مسافروں کوپاک بزنس ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیا گیا۔

(جاری ہے)

قراقرم کے مسافروں کو فیصل آباد سے ملت ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیا گیا۔لاہور،سرگودھا کے درمیان چلنے والی میانوالی ایکسپریس براستہ وزیرآباد، لالہ موسی روانہ ہوئی ۔