ْکراچی کلائمیٹ ایکشن پلان پر عملدرآمد کی سست رفتاری پر ماہرین اور صحافیوں کا اظہار تشویش

پیر 5 اکتوبر 2026 17:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2026ء) لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ارکان نے کراچی کلائمیٹ ایکشن پلان اور اس پر عملدرآمد کی پیش رفت کے حوالے سے میڈیا ڈائیلاگ میں شرکت کی، جس میں شہر کو درپیش موسمیاتی چیلنجز اور منصوبے پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد علی حفیظ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ کراچی کو شدید گرمی، شہری سیلاب، خشک سالی، ساحلی خطرات، فضائی آلودگی اور شہر میں سبزہ زاروں میں تیزی سے کمی جیسے سنگین موسمیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کلائمیٹ ایکشن پلان پر فوری اور مؤثر انداز میں عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ماہرین اور صحافیوں نے منصوبے پر عملدرآمد کی سست رفتار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے حکومتی اداروں، شہری اداروں، سول سوسائٹی، محققین اور میڈیا کے درمیان مضبوط رابطہ اور باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ مقررین نے کلائمیٹ ایکشن پلان کے اہداف کے حصول کیلئے عملی اقدامات تیز کرنے اور تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کار نظام قائم کرنے پر زور دیا۔