برطانوی وفد کا لاہور میں خانہ بدوشوں کی بستی کا دورہ‘سکول اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا

مہمانوں نے مختلف کلاسوں کے معائنہ کے دوران اساتذہ اور طالب علموں سے مختلف سوالات کیے.رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 9 اکتوبر 2026 17:08

برطانوی وفد کا لاہور میں خانہ بدوشوں کی بستی کا دورہ‘سکول اور دیگر ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر ۔2026 ) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مضافاتی علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں برطانیہ سے آئے ہوئے وفد نے خانہ بدوشوں کی بستی کا وزٹ کیا گیا، جس کی قیادت بروک پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال گوندل نے کی.

(جاری ہے)

وفد میں برطانیہ سے آئے ہوئے پارٹنرز ایما بکلے ، ہاورڈ منڈی ، سٹیو کلیئر ، ڈینیئل،ڈاکٹر منوچہر اور ڈاکٹر عمران کبیر شامل تھے مہمانوں کی آمد پرسماجی تنظیم ”گود“ کے عملے کی جانب سے انہیں گلدستہ پیش کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اس موقع پر مہمانوں نے وہاں لگنے والے آئی کیمپ کا معائنہ کیا، جہاں جھگیوں میں رہنے والے سینکڑوں افراد کی آنکھوں کی بیماریوں کی تشخیص، علاج ، احتیاطی تدابیراور فری ادویات سے مستفید ہوئے.

مہمانوں نے خانہ بدوشوں کی جھگیوں کا معائنہ کیا گیا اور ان کی روزمرہ زندگی کے بارے میں معلومات حاصل کی جب کہ ڈائریکٹر ”گود“ نذیر غازی نے ری سائیکل بیگ کی افادیت اور اہمیت پر بھی بریفنگ دی گئی بعد ازاں مہمانوں کو ایکوائن اونر (گھوڑا ، گدھا اور خچر مالکان) کے بچوں کے سکول کادورہ کرایا گیا، جہاں ایکوائن ویلفیئر سینٹر میں جانوروں کے علاج معالجہ بارے میں تفصیلات نے آگاہ کیا گیا دورے کے دوران مہمانوں نے سکول کے صحن میں لگے ہوئے پورٹریٹس دکھائے گئے، جن پرملکی شہریوں کی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے فون نمبرز اور ایڈریسز درج تھے، تاکہ مقامی شہریوں کوان تک رسائی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے.

سکول کے دورے کے دوران مہمانوں نے مختلف کلاسوں کا معائنہ کیا اور ٹیچرز اور بچوں سے مختلف سوالات کیے، جن کے درست جوابات ملنے پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا گیا دیواروں پر لگے مختلف تعلیمی چارٹس کو دیکھ کر برطانیہ سے آئے مہمانوں نے بچوں سے برطانیہ کے جھنڈا کے متعلق دریافت کیا جس پر وہاں موجودبچوں نے اس کی نشاندہی کی جس پر مہمانوں نے خوشی کا اظہار کیا سکول کے اساتذہ نے ادارے میں موجود سہولیات اورا شیا کی کمی تھی اس طرف بھی توجہ مبذول کرائی.

اس تقریب میں مہمانوں کے لیے ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں مقامی خانہ بدوش فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جب کہ ایونٹ میں شریک لوگوں کوبروک اور گود کے اشتراک سے شرو ع کیے جانے والے منصوبوں کے متعلق آگاہی بھی دی گئی تاکہ تعلیم کے حصول کے ساتھ مقامی افراد اپنے جانوروں کاتحفظ یقینی بناسکیں. ایونٹ میں مقامی کلچرل اجاگر کرنے اور امن و محبت، بھائی چارے کے فروغ کیلئے مہمانوں کو روایتی پگڑیاں بھی پہنائی گئیں تقریب کے آخر میں مہمانوں کویادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئیں.