گوانتاناموبے کیلئے امریکی نمائندے کلفورڈ سلوان اچانک عہدے سے مستعفی ہوگئے

بدھ 24 دسمبر 2014 09:52

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2014ء )گوانتاناموبے جیل کیلئے امریکی محکمہ خارجہ کے سفیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ گوانتاناموبے کیلئے امریکی سفیرکلفورڈ سلوان نے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اٹھارہ ماہ تک اس عہدے پرذمہ داریاں نبھانے کے بعد انہوں نے واشنگٹن واپس آکر قانونکی پریکٹس دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ کلفورڈ کا اپنے عہدے سے اچانک مستعفی ہونے کا یہ امکان ہوسکتا ہے کہ وہ قیدیوں کی جیل سے دوسرے ممالک میں تیز رفتار منتقلی کے خواہاں تھے تاہم امریکی حکومت مسلسل اس معاملے میں تاخیر کررہی تھی