آئی جی ایف سی اورڈائریکٹر این ایل سی سمیت دیگر عہدوں پر تبادلے، 8میجر جنرلز کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

بدھ 24 دسمبر 2014 09:30

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2014ء )فرنٹیئرکوربلوچستان کے انسپکٹر جنرل اور نیشنل لاجسٹک سیل کے ڈائریکٹر سمیت دیگر عہدوں پر تبادلے کردیئے گئے ہیں اورافواج پاکستان میں مختلف عہدوں پر کام کرنے والے 8میجر جنرلز کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے آئی ایس پی آر کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میجرجنرل نصراللہ ڈوگر کو ڈائریکٹر جنرل انفنٹری ، میجرجنرل اعجاز شاہد کو ڈائریکٹر جنرل ایف ایم سی ، میجر جنرل نجم کو سی آئی اے ڈویژن ( نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی )، میجرجنرل برکی وائس ملٹری سیکرٹری ( وی ایم ایس) ، میجر جنرل مسرت کو او این پی جے ایس ہیڈکوارٹر ،میجر جنرل شیر افگن کو آئی جی ایف سی بلوچستان ،میجر جنرل مشتاق فیصل کو ڈائریکٹر نیشنل لاجسٹک سیل( این ایل سی) اور میجرجنرل عبداللہ ڈوگر کو 6آرمڈ ڈویژن میں نئی ذمہ داریاں دے دی گئی ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے ذرائع کے مطابق تمام افسران کی تعیناتیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :