ایل پی جی کی قیمت میں 20 سے 50 فی کلو اضافہ ‘ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا، ملکی تاریخ میں قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ

بدھ 24 دسمبر 2014 09:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2014ء) ایل پی جی کی قیمت میں گیس قلت کے بعد 20 سے 50 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا جس سے گھریلو سلنڈر 240 سے 450 روپے تک بغیر کسی جواز کے مہنگا کردیا گیا ملکی تاریخ میں ایل پی جی کی قیمت پہلی بار بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں گیس بحران کے بعد گیس کمپنیوں کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں بیس سے پچاس روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔

جبکہ بغیر کسی جواز کے گھریلو سیلنڈر میں بھی 250 روپے سے چاڑھے چار سو روپے اضافہ کردیا گیا جس سے عوام کو شدید تکلیف کا سامنا ہے دوسری جانب حکومت کی جانب سے بھی کمپنیوں کے حوالے سے کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا۔ ایل پی جی ایسوسی ایشن کے صدر عرفان کھوکھر نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت منافع خور کمپنیوں آ کے خلاف فوری ایکشن لے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

متعلقہ عنوان :