پاکستان ریلویز کا 15 ہزارخالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

بدھ 24 دسمبر 2014 09:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2014ء)پاکستان ریلویز نے ضروری اور فوری اہمیت کی تقریباً 15 ہزارخالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کرلیا، ان میں سب انجینئر، گارڈز، اسسٹنٹ ڈرائیور، سٹیشن ماسٹرز، گیٹ مین، پوائنٹ مین اور خاکروب سمیت آسامیاں شامل ہیں، پاکستان ریلویز کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کی 2روزہ کانفرنس میں کیا گیا، جنرل منیجر آپریشنز انور جاوید بوبک کی زیر صدارت کانفرنس میں ایڈیشنل جنرل منیجر، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی، کانفرنس میں ریلوے کے مختلف شعبوں میں فاضل سٹاف کو حسب ضرورت دوسرے شعبوں میں ٹرانسفر کرنے اور اس کے لئے ضروری تربیت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا، جنرل منیجر آپریشنز انور جاوید بوبک نے کہا کہ کارگو سے حاصل ہونے والی آمدنی میں اضافہ کے لئے نجی اداروں کاریلوے پراعتماد بحال کرنا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ ریل کا پہیہ چلے گا تو آمدن بڑھے گی اور محکمانہ خسارہ بھی کم سے کم تر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :