روس کا نئے انتہائی جدید اور حساس انگارہ اے فائیو راکٹ کا کامیاب تجربہ، انسان بردار خلائی مشن بھی بھجوائے جاسکیں گے،رپورٹ

بدھ 24 دسمبر 2014 09:52

ماسکو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2014ء ) روس نے نئے انتہائی جدید اور حساس انگارہ اے فائیو راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے ذریعے انسان بردار خلائی مشن بھی بھجوائے جاسکیں گے ۔

(جاری ہے)

صدر ولادیمیر پوٹن نے ویڈیو لنک کے ذریعے یہ تجربہ دیکھا جو شمالی روس کے علاقے پلیسٹسک میں کیا گیا ۔ قبل ازیں روس نے جون میں ایسے تجربے کا اعلان کیا تھا لیکن اسے عین وقت پر روک دیا گیا تھا جس سے روس کی عالمی سطح پر سبکی بھی ہوئی تھی ۔ سوویت دور کے بعد یہ پہلا راکٹ ہے جو روس نے اپنے طور پر مکمل تیار کیا ہے

متعلقہ عنوان :