پارٹی کو نہیں چھوڑرہا،پیپلزپارٹی کو چھوڑنے والے زیرو ہوگئے، امین فہیم،پیپلزپارٹی کا صدر ہوں جس سے مرضی ملاقات کروں،مشرف سے ملاقات میں گزرے زمانے کی باتیں ہوئیں میڈیا کو نہیں بتا سکتا،شیری رحمان کی تعیناتی کا اعلان قبل ازوقت کردیاگیا،میڈیا سے گفتگو

بدھ 24 دسمبر 2014 09:41

ہالا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2014ء)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما امین فہیم نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو نہیں چھوڑرہا،پیپلزپارٹی کو چھوڑنے والے زیرو ہوگئے،مشرف سے معمول کی ملاقات تھی،نوازشریف حکومت میں ہمارے خلاف مقدمات بننا نئی بات نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا صدر ہوں جس سے مرضی ملاقات کروں،مشرف سے ملاقات میں گزرے زمانے کی باتیں ہوئیں میڈیا کو نہیں بتا سکتا،شیری رحمان کی تعیناتی کا اعلان قبل ازوقت کردیاگیا،نوازشریف دور میں میرے خلاف مقدمات بننا نئی بات نہیں جب تک ان کی حکومت ہے مقدمات بنتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نہیں چھوڑرہا کیونکہ کمبل مجھے نہیں چھوڑ رہا،جس نے بھی پیپلزپارٹی چھوڑی وہ زیرو ہوگیا۔آصف علی زرداری سے کوئی اختلاف نہیں ہے،چاہتا ہوں پارٹی کی اصلاح کی کوشش کروں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی حکومت کے بارے میں عوام ہی بتائیں گے کہ کیسی ہے

متعلقہ عنوان :