پی ایچ ایف کی کانگریس کے اہم اجلاس کا انعقاد ، پی ایچ ایف کے آئین میں تبدیلی کی منظوری ،ویمن ہاکی ونگ کی تحلیل ،پی ایچ ایف کے صدر کے انتخاب کے لئے زیادہ سے زیادہ عمر 70اور سیکرٹری کے لئے 65سال ،مقرر ،وزیر اعظم سے گرانٹ کا مطالبہ ،چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی کھلاڑیوں پر پابندی لگانے کا معاملہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن میں اٹھانے کا فیصلہ ، پی ایچ ایف کی 51 ویں کانگرس بڑی اہمیت کے حامل فیصلے کئے گئے،رانا مجاہد

بدھ 24 دسمبر 2014 09:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2014ء)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے کہا کہ پی ایچ ایف کی 51 ویں کانگرس بڑی اہمیت کے حامل فیصلے کئے گئے ہیں۔ جن میں ایگزیکٹو بورڈ کے اختیارات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پی ایچ ایف کے قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے عہدیداروں کی عمر کا دوبارہ تعین کیا گیا ہے جس کے مطابق صدر 70 سال سے زائد عمر کا نہیں ہو گا۔

سیکرٹری کی عمر 65 برس تک جبکہ اراکین بورڈ بھی 70 برس تک کروانے کا ذمہ دار ہو گا۔ ڈیپارٹمنس کی تعداد کو 2 سے بڑھا کر تین کر دیا ہے۔ ہاکی میں ویمنز ونگ کو ختم کرکے پی ایچ ایف میں ضم کر دیا ہے۔ اور ایف آئی ایچ کی خواتین کے مطابق ایک جنرل منیجر و یمنز مقرر کیا جائیگا جو پاکستان بھر کی خواتین ہاکی کے معاملات کی نگرانی کرے گا خواتین کی 2 فی صد نمائندگی کانگریس میں ہو گی۔

(جاری ہے)

تاریخ میں پہلی مرتبہ اینٹی ڈوپنگ اور اینٹی کرپشن کے یونٹس قائم کئے جائیں گے۔ رانا مجاہد نے کہا کہ پی ایچ ایف کے مالی حالات کے باوجود ہماری ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے بھونیشور (بھارت) گئی اور اس کے اخراجات فیڈریشن نے سپانسرز کے ذریعے اکٹھے کئے۔ ہماری وزیراعظم پاکستان، چار صوبوں کے وزراء اعلیٰ سے اپیل ہے کہ وہ قومی کھیل کے فروغ کیلئے 50 کروڑ روپے کے فنڈز ریلیز کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز 51 ویں گانگریس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقعہ پر ہیڈ کوچ منیجر شہناز شیخ، اصلاح الدین صدیقی، ناصر علی خان بھی موجود تھے۔ رانا مجاہد نے بتایا کہ اولمپین شہناز شیخ اور اصلاح الدین صدیقی کو خصوصی طور پر کانگرس میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر نواب لشکری رئیسانی نے قرار داد پیش کی جس میں وزیراعظم سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پی ایچ ایف کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں جنہوں نے ملک کے گولڈ اور سلور میڈل حاصل کئے سے ملاقات کا وقت دیں

متعلقہ عنوان :