بھارتی ویزا نہ ملنے پر سعید اجمل، محمد حفیظ کا باؤلنگ ٹیسٹ تاخیر کا شکار، دونوں سپنرز کے ٹیسٹ کی تاریخ ویزے ملنے کی صورت میں طے ہوگی، کرکٹ بورڈ

بدھ 24 دسمبر 2014 09:26

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2014ء)بھارتی ویزے میں تاخیر کی وجہ سے سعید اجمل اور محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ تاخیر کا شکار ہوگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ قومی آف سپنر سعید اجمل اور آل راوٴنڈر محمد حفیظ کا بھارت میں ٹیسٹ کروانے کا خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

سعید اجمل کے بولنگ ایکشن پر انگلینڈ میں اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کافی کام ہو چکا ہے جس کے بعد اب ان کا بھارت میں معائنہ کروایا جانا ہے جبکہ بورڈ کا محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو بھی بھارت ہی میں موجود اکیڈمی میں ٹیسٹ کروایا جانے کا ارادہ ہے۔ بورڈ کے مطابق دونوں سپنرز کے ٹیسٹ کی تاریخ ویزے ملنے کی صورت میں طے ہوگی۔

متعلقہ عنوان :