کراچی،سندھ میں پیپلز پارٹی مخالف اتحاد کیلئے ایم کیو ایم سرگرم ،سینیٹ انتخابات میں نتائج کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو پی پی پر دباوٴ کیلئے استعمال کرنا شروع کر دیا، متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی سابق صدر پرویز مشرف، مسلم لیگ فنکشنل کے صدر پیر پگاڑا سے ملاقاتیں
جمعہ 6 فروری 2015 09:13
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6فروری۔2015ء)سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی مخالف اتحاد کے لئے متحدہ قومی موومنٹ سرگرم ،سینیٹ انتخابات میں من پسند نتائج حاصل کرنے کیلئے دیگر اپوزیشن جماعتوں کو پیپلز پارٹی پر دباو کیلئے استعمال کرنا شروع کر دیا،مسلم لیگ (فنکشنل) کے شہریار مہر کو متفقہ اپوزیشن لیڈر تسلیم کرلیا گیا،سندھ میں اپوزیشن جماعتوں کو متحد اور منظم کرکے بہتر سے بہتر نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں، اپوزیشن متحد ہے اور جلد بہتر نتائج بھی دیں گے، سندھ کی موجودہ حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں بھی بیٹھ کر کرپشن اور دیگر خرابیوں کا حل تلاش کریں۔
ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر اور وفاقی وزیر پیر صدر الدین شاہ راشدی اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے پیر پگارا سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
قبل ازیں ایم کیو ایم کا وفد جس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، بیرسٹر فروغ نسیم، کنور نوید جمیل اور حیدر عباس رضوی شامل تھے نے حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا سے ان کی رہائش گاہ راجہ ہاؤس پر ملاقات کی۔
اس موقع پر فنکشنل لیگ کی جانب سے پیر صدر الدین شاہ، کامران ٹیسوری بھی موجود تھے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ ملاقات میں سینیٹ کے انتخابات سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے جس میں سندھ کی سیاسی صورتحال، ملک کے حالات، سندھ کی حکومت اور دیگر امور شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن متحد ہے اور جلد اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 9 فروری کو طلب کرلیا ہے جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پیر صاحب پگارا سے ملاقات کا بنیادی مقصد سندھ میں اپوزیشن کے کردار کو موثر بنانے کی ایک کوشش ہے۔ اس حوالے سے مشاورت بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے حالات کا تقاضا ہے کہ اپوزیشن مل بیٹھ کر کام کرے اور معاملات کو طے کرے۔ س وقت سندھ میں کرپشن اپنے عروج پر ہے اور حالات کافی سنگین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن متحد ومضبوط ہے۔ ہم اس اتحاد کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر بھی ہم سب کا متفقہ ہے۔ پرویز مشرف سے ملاقات کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف آرمی چیف کے ساتھ ساتھ ملک کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں اور اب ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں۔ ان سے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا اور یہ ایک معمول کی ملاقات تھی۔قبل ازیں آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف سے جمعرات کو ان کی رہائش گاہ پر متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ملاقات کی ۔متحدہ قومی موومنٹ کے وفد میں رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،ڈاکٹرفاروق ستار ،سینیٹر بابر غوری ،سینیٹر فروغ نسیم اوردیگربھی شامل تھے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال ،سندھ کے سیاسی حالات اور سندھ میں قائم ہونے والے نئے سیاسی اتحاد کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی ۔اے پی ایم ایل کے ذرائع نے بتایا کہ پرویز مشرف نے ایم کیو ایم کے وفد کو دعوت دی کہ وہ سندھ میں قائم ہونے والے نئے سیاسی اتحاد میں شامل ہو کر عوام کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کریں ۔سابق صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو اس وقت دہشت گرد ی اور انتہا پسندی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے اور اس وقت ان مسائل کو حل کرنے کے لیے حکومت نے سنجیدہ اقدامات نہ کیے تو پھر ملکی مسائل گمبھیر صورت حا ل اختیار کرسکتے ہیں ۔انہوں نے ملک میں بجلی اور دیگر عوامی مسائل پر حکومتی کارکردگی پر بھی افسوس کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک ایسے سیاسی اتحاد کی ضرورت ہے جو ملک کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بھرپور جدوجہد کرسکے ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور قربانیاں دے رہی ہیں ۔اس وقت ملکی سلامتی کے اداروں کو بھرپور سپورٹ کی ضرورت ہے کیونکہ یہ جنگ کسی ایک ادارے کی نہیں بلکہ قوم کی جنگ ہے ۔ذرائع کے مطابق پرویز مشرف نے ایم کیو ایم کے وفد کو سندھ میں سیاسی رابطوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے وفد نے الطاف حسین کی جانب سے ان کی خیریت معلوم کی اور ان کا خیرسگالی کا پیغام پہنچایامزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 6 فروری 2015 کی مزید خبریں
-
کرکٹ ورلڈ کپ 2015، میچوں میں بننے والے ریکارڈز سے پہلے ٹکٹوں کی تیز ترین فروخت کی تاریخ رقم ہونے لگی، 14 وینیوز کی ساڑھے سات لاکھ ٹکٹیں فروخت ہو گئی، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے افتتاحی میچ کے سوا ... مزید
-
چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے راحت علی کو ٹیم ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کروادیا، ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے تجویز کردہ سہیل تنویر کا نام شہریار خان نے مسترد کردیا ، راحت علی کے ویزے کے مسائل پیدا ہوجائینگے ... مزید
-
پی سی بی کا عدم تعاون ،چاچا کرکٹ ورلڈ کپ میں جانے سے محروم
-
وزیراعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی کمی میں واضح کمی کے باوجودعوام کوریلیف نہ ملنے اورٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ ہونے پرسخت نوٹس ،ضلعی انتظامیہ کے سربراہوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ،صوبائی حکومتوں ... مزید
-
کوئٹہ ،معدومیت کے خطرے سے دوچار نایاب تلور کے شکار کیلئے عرب شیوخ بلوچستان پہنچ گئے ،شیوخ کے شوق کے تکمیل میں بلوچستان ہائی کورٹ کے شکار پر پابندی کے احکامات کی دھجیاں بکھیردی گئیں
-
کراچی،وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کی کوشش پر سول سوسائٹی اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ، پولیس نے 30 مظاہرین کو حراست میں لے لیا
-
جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے پالیسی پر سختی سے عمل شروع ،13500 ادویات کی رجسٹریشن کی درخواستیں زیر التواء،صرف 500رجسٹرڈ، رجسٹرڈ ادویات کی تعداد75ہزار ہوگئی،مالکان کو یہ ادویات چھ ماہ کے اندر مارکیٹ ... مزید
-
سی ڈی اے کا غیر ملکی سفارتخانوں کو سکیورٹی کے نام پر رکاوٹیں اور تجاوزات ہٹانے کیلئے وزارت خارجہ کے ذریعے نوٹس ارسال کرنے کا فیصلہ، نوٹس آئندہ ہفتے ارسال کئے جانے کا امکان
-
سینٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیلوں کی سماعت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کریں گے،کاغذات نامزدگی داخل کرانے کیلئے امیدواروں کے تجویز اور تائید کنندہ کی موجودگی بھی لازم قرار دے دی گئی
-
سینیٹ انتخابات2015ء مسلم لیگ(ن)20 نشستیں حاصل کرسکے گی،اکثریت پھر پیپلزپارٹی کی ہی ہوگی،چئرمین کے انتخاب کیلئے آزاد امیدوار اور فاٹا کا اہم کردار ہوگا
-
نواز حکومت کسانوں سے ہاتھ کر گئی ،چاول کاشتکاروں کو فی ایکٹر 5ہزار سبسڈی دینے کے اعلان پر عمل نہیں ہوسکا
-
لاہور،ماں بیٹیوں سمیت قتل ہونے والے 4افراد کی لاشوں کا پوسٹمارٹم کا عمل مکمل ہونے کے بعد ورثاء کے حوالے ،لاشیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام ،سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا، فذافی ... مزید
-
پینٹاگان کا اردن کو اسلحہ بھیجنے کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ،اردن کو داعش کے خلاف جنگ میں درکار اسلحہ فوری طور پر مہیا کرنے کے لیے سرخ فیتے کی حائل رکاوٹوں کو ختم کردیں گے، نامزد وزیردفاع آشٹن کارٹر ... مزید
-
شام‘ سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپوں میں 54 باغی ہلاک‘ متعدد زخمی
-
فضائی عملے کی حفاظت پر تشویش، متحدہ عرب امارات کا اردنی پائلٹ کی ہلاکت کے بعد امریکا کا فضائی اتحاد ی بننے سے انکار
-
بنگلہ دیش، پیٹرول بم حملے میں مزید دو افراد ہلاک، ایک ماہ سے جاری سیاسی تشدد میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 60 ہو گئی
-
مصر،کے ایف سی پر حملے میں ایک شخص کی ہلاکت،سینائے میں کارسواروں کی فائرنگ سے ایک پولیس افسر ہلاک
-
امریکی صدر باراک اوباما کی مسلم راہنماؤں سے ملاقات‘ داعش اور دہشت گردی کے چیلنجوں سے نمٹنے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال
-
شاہ عبداللہ کی وفات پر ایران کا متضاد موقف، کئی سرکردہ رہنماؤں کا شاہ عبدا للہ کے انتقال پر افسوس کے بجائے خوشی کا اظہار ،ایرانی دانشور کا کھلے خط میں اس طرز عمل پر سخت احتجاج
-
لیبیا: آئل فیلڈ پر مسلح افراد کا حملہ 13 غیر ملکی ہلاک ،حملہ ساحلی شہر سرطے سے 100 کلومیٹر دور واقع المبروک آئل فیلڈ پر کیا گیا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں یو م یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا،وزیر اعظم نواز شریف کی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلا س میں شرکت و خطاب، ملک بھر میں عام تعطیل ، سیاسی و سماجی جماعتوں کی ... مزید
-
بیرسٹر سلطان محمود نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا، اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان، استعفیٰ عمران خان کے حوالے ،نواز شریف اور آصف زرداری دولت کے گٹھ جوڑ کا نام ہے،عمران خانبیرسٹر ... مزید
-
پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ، پاکستان کو 55 کروڑ ڈالر قرض کی نئی قسط مارچ کے آخری ہفتے تک وصول ہوجائے گی، پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران ترقی کی شرح 4.3فیصد رہے گی۔ آئی ایم ایف
-
فغان صوبے کنڑ اور ننگرہار میں فورسز کا آپریشن میں18شدت پسند ہلاک26 زخمی،متعدد ٹھکانے تباہ ہوئے،3پاکستانیوں سمیت4 کو گرفتار کرلیاگیا ، ایک اہلکار جاں بحق
-
کشمیری سیاسی و عسکری قیادت کا یوم یکجہتی کشمیر منانے پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ،مقبوضہ کشمیر میں آج نماز جمعہ کے اجتماعات میں پاکستان میں امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں ... مزید
-
سعودی سفارتخانہ نے اپنی حکومت کو پاکستان میں مدرسوں کو دی جانیوالی فنڈنگ پر خدشات سے آگاہ کر دیا،سعودی قائمقام سفیر کا بات چیت سے گریز، مستقبل میں مدرسوں کو فنڈنگ براہ راست نہیں ہوسکے گی اور فنڈنگ ... مزید
-
گورڈن براوٴن کا پاکستان میں تعلیم کے لئے 45کروڑڈالرکافنڈاکٹھاکرنے کے عزم کااظہار ،رقم سکولوں کی بہتری پرخرچ ہوگی
-
پاکستان اس وقت بیرونی سازشوں میں گھیراا ہواہے ، ہم سب سے بڑھ کر پاکستان کا استحکام اور ترقی چاہتے ہیں، علی گیلانی / اسیہ اندرابی ، کشمیرپربھارت کا غاصبانہ قبضہ اب زیادہ دیرتک نہیں رہے سکے گا۔68 سال ... مزید
-
کراچی،سندھ میں پیپلز پارٹی مخالف اتحاد کیلئے ایم کیو ایم سرگرم ،سینیٹ انتخابات میں نتائج کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو پی پی پر دباوٴ کیلئے استعمال کرنا شروع کر دیا، متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی سابق ... مزید
-
پاکستان کے 18کروڑ عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں،سراج الحق، پاکستان کے 18کروڑ عوام نرنید ر مودی کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں 8لاکھ فوج کی بجائے 16لاکھ فوج بھی لائے گا تب بھی شکست نوشہ ... مزید
-
دہشت گردی صوبائی یا قومی نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے ، شاہ محمود قریشی،دہشت گردی کی جنگ میں کے پی کے نے بہت بھاری قیمت ادا کی ہے،صرف کے پی کے کی حد تک الیکشن میں حصہ لیں گے باقی صوبوں اور مرکز ... مزید
-
پاکستان‘ افغانستان‘ ترکمانستان کا سہ ملکی راہداری تجارت سمجھوتے پر اتفاق،رواں ماہ سمجھوتے کو حتمی شکل دینے اور مارچ میں افغانستان میں اجلاس بلا کر دستخط کرنے کا فیصلہ
-
قومی احتساب بیورو کی آگاہی مہم میں نادرہ، پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اور پی آئی اے کو شامل کرنے کی تجویز ،قومی احتساب بیورو کی آگاہی مہم کو مزید تیز کیا جائے ، بد عنوانی کے خاتمے کے سلسلہ میں آگاہی مہم میں ... مزید
-
بجلی اور گیس ہمارے صوبے کی پیداوار ہے اسلئے انکی لوڈ شیڈنگ سے متعلق عوامی شکایات کسی صورت قبول نہیں، پرویز خٹک، صوبے کے کسی بھی حصے میں گیس کی کمی یا لوڈ شیڈنگ برداشت نہیں کی جائے گی، اسی طرح سوات، ... مزید
-
عالمی بنک نے بلوچستان حکومت کی اصلاحات، اداروں کی تنظم نو اور تعلیم کے لیے مختص صوبائی بجٹ کو حوصلہ افزا قرار دیا، آپباشی ، زراعت، امور حیوانات اور گرلز ایجوکیشن کے شعبوں میں بلوچستان حکومت کو بھرپور ... مزید
-
بھارت پاکستان کے یوم یکجہتی منانے پر سیخ پا ہوگیا ،پاکستانی حکام اور”بدنام عناصر“ کی جانب سے نام نہاد کشمیر ڈے منانے کا اقدام بے سود کاوش اور ان کے توسیع پسندانہ عزائم کا آئینہ دار ہے،ترجمان بھارتی ... مزید
-
عزیر بلوچ کو وطن واپس لانے کیلئے پولیس ٹیم دبئی پہنچ گئی
-
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس طرح مشرقی جرمنی،مغربی جرمنی کی جھولی میں آگرا اس طرح کشمیر پاکستان کی جھولی میں آگرے گا،شہباز شریف،حکومت اور فوج کے درمیان کوئی خلیج نہیں،عمران خان اب سڑکوں پر آئے تو ... مزید
-
پاکستانی فوج نے آر ایس پورہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے ، جانی نقصان نہیں ہوا ، بھارتی فوج کا دعویٰ
-
امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی امداد دینے کی حالیہ تجویز خطے کے مجموعی مفادمیں ہے ، واشنگٹن کے بھارت کے ساتھ تعلقات اپنے طور پر ہیں، بھارت میں امریکی سفیر
-
چینی کمپنی کو کنٹریکٹ کی فراہمی،پاکستان اٹامک انرجی کمیشن پی پی آر اے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا‘ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.