چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان سے چیئرمین نادرا کی ملاقات،چیف الیکشن کمشنر کی خیبر پختونخواہ میں انتخابی فہرستوں کا ازسرنو جائزہ لینے کی ہدایت،چیئرمین نادرا نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کردی

منگل 17 فروری 2015 09:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان سے چیئرمین نادرا کی ملاقات ، چیف الیکشن کمشنر نے خیبر پختونخواہ میں مئی میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے انتخابی فہرستوں کا ازسرنو جائزہ لینے کی ہدایت کی چیئرمین نادرا نے الیکشن کمشنر سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کردی ۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی چیئرمین نادرا عثمان مبین کو ہدایت کی ہے کہ مئی میں خیبر پختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی فہرستوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے تاکہ آنے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کی جاسکیں ۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر نے پیر کے روز الیکشن کمیشن میں چیئرمین نادرا عثمان مبین سے ملاقات کی جس میں چیئرمین نادرا کو انتخابی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرنے کے حوالے سے ہدایت کی جس پر چیئرمین نادرا نے الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ نادرا خیبر پختونخواہ سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں بھی انتخابی فہرستوں کا ازسرنو جائزہ لے گا اور نامکمل فہرستوں کو مکمل کیاجائے گا اور مقررہ وقت پر تمام ڈیٹا الیکشن کمیشن کے حوالے کردیا جائے گا نادرا چیئرمین نے الیکشن کمشنر کو مکمل یقین دلایا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے نادرا الیکشن کمیشن سے انتہائی فہرستوں پر تعاون کرے گا ۔