چاروں صوبے بھائی کی طرح ہیں ،ان کی محرومیاں دور کرنا حکومت کا فرض ہے؛اسفند یار ولی

پیر 27 اپریل 2015 07:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 اپریل۔2015ء)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفند یار ولی خان نے کہا کہ چاروں صوبے بھائی کی طرح ہیں ان کی محرومیاں دور کرنا حکومت وقت کا فرض ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پنجاب سے دشمنی نہیں ہے اللہ کرے کہ مزید ترقی کرے۔

(جاری ہے)

چاروں صوبے بھائیوں کی طرح ہیں باقی صوبوں کی احساس محرومیاں دورکرنا حکومت کا فرض ہے۔

فاٹا میں ضرب عضب کے دوران دہشتگردوں سے پاک کرنے والے متاثرہ علاقوں کو کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر تنقید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ میں تبدیلی ناقابل قبول ہے۔ حکومت کو چاہئیے تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبے میں تمام سیاسی جماعتوں کو شامل کر لیتے۔