شادی پر ہوائی فائرنگ کرنے والے دولہا دلہن کو گرفتار کیا جائے، آئی جی پنجاب،ہوائی فائرنگ اوررات 10بجے کے بعدشادی کی تقریبات کے فیصلے پرعملدرآمد کو یقینی نہ بنانے والے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کی نااہلی کا ذمہ دار متعلقہ ایس ایس پی ہو گا

پیر 27 اپریل 2015 07:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 اپریل۔2015ء) پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پنجابمشتاق احمدسکھیرا نے صوبہ بھرکے تمام ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ شادی بیاہ کی تقریبات میں آتشبازی ، ہوائی فائرنگ اور ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے پردولہا اوردلہن کی گرفتاری کو یقینی بنائیں جبکہ ہوائی فائرنگ اوررات 10بجے کے بعدشادی کی تقریبات کے فیصلے پرعملدرآمد کو یقینی نہ بنانے والے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کی نااہلی کا ذمہ دار متعلقہ ایس ایس پی ہو گا ذرائع کا کہنا ہے کہ جاری کیے گئے ہدایت نامے کے مطابق خلاف ورزی کرنے پرشادی ہال کے مالک دولہا کیساتھ ساتھ متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :