وزارت پانی و بجلی کے واجبات 606 ارب 43 کروڑ تک ہوگئے، وفاقی و صوبائی اداروں سمیت نجی ادارے بھی نادھندہ نکلے

پیر 27 اپریل 2015 07:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 اپریل۔2015ء) وزارت پانی و بجلی کے واجبات 606 ارب 43 کروڑ تک ہوگئے۔ وفاقی و صوبائی اداروں سمیت نجی ادارے بھی نادھندہ نکلے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت پانی و بجلی کے اعداد و شمار میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ وزارت پانی و بجلی کے بلوں کی مد میں وفاقی حکومت 8.6 ارب روپے ‘ کے پی کے 21 ارب ‘ سندھ حکومت 66 ارب روپے‘ بلوچستان حکومت‘ 7 ارب 90 کروڑ جبکہ آزاد جموں و کشمیرکے 49 ارب روپے بلوں کی مد میں واجب الادا ہیں علاوہ ازیں نجی شعبے نے بلوں کی مد میں 408 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ اس میں آئی پی پیز کو 33 لاکھ کے الیکٹرک 38 ارب 72 کروڑ ادا کرنے ہیں۔

متعلقہ عنوان :