افغانستا ن ،چا رغیر ملکی جنگجوؤں سمیت 40 شدت پسند زخمی حالت میں گرفتار

پیر 27 اپریل 2015 08:01

کابل / قندوز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 اپریل۔2015ء) افغان صوبہ قندوز کے مختلف علاقوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4غیر ملکی جنگجوؤں سمیت 40 شدت پسندوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز افغان سیکیورٹی فورسز نے صوبہ قندوز کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے 40 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ 20 سے زائد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 4 غیر ملکی جنگجو بھی شامل ہیں جبکہ 36 افغان طالبان ہیں اور زخمی حالت میں حراست میں ہے تمام شدت پسندوں کا تعلق بھی تنظیم تحریک طالبان افغانستان سے ہے ۔

متعلقہ عنوان :