لاہور،حساس ادارے کی کاروائی ، 1مبینہ دہشت گرد گرفتار ، داروغہ والا میں پولیس کی کارروائی، 3دہشتگرد ہلاک ، ایک دہشتگرد سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث

پیر 27 اپریل 2015 07:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 اپریل۔2015ء) حساس ادارے نے آرے بازار کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے 1مبینہ دہشت گرد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیابتایا گیا ہے کہ حساس ادارے نے آرے بازار میں ایک گھرمیں چھاپہ مارکرکالعدم تنظیم کے ایک مبینہ دہشت گرد کو حراست میں لے کرتفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ذرائع کے مطابق یہ کاروائی مخبرکی اطلاع پرعمل میں لائی گئی اس میں پولیس کو بھی شامل نہ کیا گیا تھا حراستمیں لیے جانے والا کالعدم تنظیم کا اہم رکن تھا جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لاہور میں دہشت گردی کیس ایک بڑی کاروائی کی منصوبہ بندی کررہا تھا تاہم اس کا کوئی ساتھی گرفتار نہ ہو سکا ہے ۔

دوسری جانب لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے میں ملوث ایک دہشت گرد سمیت کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 ملزم ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

لاہور کے علاقے داروغہ والا میں پولیس نے کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ، مارے جانے والوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا ۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت حفیظ ، یاسر اور رفیق کے نام سے ہوگئی ، دہشت گرد حفیظ سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے میں ملوث تھا ۔ ہلاک ہونے والا ایک دہشت گرد کانسٹیبل کے قتل میں ملوث تھا ۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے 2 ہینڈ گرنیڈ ، 2 کلاشنکوف برآمد کر لی گئیں۔