فیصل آبادپولیس نے جس ٹارگٹ کلرکوگرفتارکیاہے وہ مجھے بھی قتل کرناچاہتاتھا،عابدشیرعلی

پیر 27 اپریل 2015 08:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 اپریل۔2015ء)وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیرعلی نے کہاہے کہ فیصل آبادپولیس نے جس ٹارگٹ کلرکوگرفتارکیاہے وہ مجھے (عابدشیرعلی اوردوممبرصوبائی اسمبلی محمدنوازملک اورمیاں طارق جمیل کوبھی قتل کرناچاہتاتھااوراس وقت تک اس نے پولیس کی تفتیش کے دوران فیصل آبادشہرکے کاروباری اورسیاسی شخصیتوں کے تیرہ افرادکوقتل کرنے کااعتراف کرچکاہے ،عابدشیرعلی نے مزیدکہاکہ ٹارگٹ کلرجس کی سرپرستی سابق ایس ایچ اوپولیس رانافرخ وحیداورکئی سیاسی رہنماکرتے تھے ان کی وساطت سے لوگوں سے کروڑوں روپے لیکرمخالفین کوقتل کرایاجاتاتھاجبکہ اس ٹارگٹ کلرنے سابق ایس ایچ اورانافرخ کے گن مین کے ہمراہ مارکیٹ کمیٹی فیصل آبادکے سابق چیئرمین چوہدری اصغرعلی بولااورمعروف کاروباری شخصیت جانی کوبھی قتل کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملزم اوردیگرساتھیوں کوبعض اہم سیاسی شخصیات کی بھی پشت پناہی حاصل تھی ۔خبر رساں ادارے کے مطابق رانافرخ وحیدسابق ایس ایچ اوجس پرالزام ہے کہ جس نے مختلف پولیس مقابلوں اوراہم شخصیات کے قتل پرکروڑوں روپے حاصل کئے ۔بعدازاں وہ ملک سے فرارہودبئی اوردبئی سے کینیڈاپہنچ چکاہے جبکہ اس کے ایک بھائی پولیس کانسٹیبل کوگزشتہ دنوں پولیس نے مزیدپوچھ گچھ کیلئے حراست میں لے لیاہے ۔

خبر رساں ادارے کوذرائع نے بتایاکہ فیصل آبادکی اہم شخصیتوں کوقتل کرنے میں جوافرادشامل ہیں انہیں ایک سابق صوبائی وزیرکی سرپرستی حاصل تھی جبکہ ٹارگٹ کلنگ کے دوران فیصل آباداوردیگرمقامات پراہم شخصیتوں جن کی تعدادپچاس سے زائدبنتی ہے انہیں قتل کردیاگیا۔یہ امرقابل ذکرہے کہ ٹارگٹ کلراوراس کے ساتھی پولیس کی حراست میں ہیں ان کے لواحقین نے عدالت عالیہ میں بھی رٹ دائرکررکھی ہے ،انہیں خدشہ ہے کہ ان کے گرفتارافرادکوپولیس مقابلے میں ہلاک کردیاجائیگا۔اس سلسلے میں ہائی کورٹ نے ڈی پی اوفیصل آباداورمتعلقہ پولس حکام کوعدالت میں گرفتارملزمان سمیت طلب کرلیاہے

متعلقہ عنوان :