گوجرانوالہ،سی آئی اے پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، اسلحہ سے بھرا ٹرک پکڑ لیا گیا

پیر 27 اپریل 2015 07:47

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 اپریل۔2015ء) سی آئی اے پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے اسلحے سے بھرا ٹرک پکڑ کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سی آئی اے نے اتوار کے روز ایک کارروائی کے دوران گوجرانوالہ سے اسلحے سے بھرا ٹرک پکڑ لیا ہے یہ اسلحہ درہ آدم خیل سے سمگل کرکے لایا جارہا تھا اور دہشت گردی میں استعمال ہوسکتا تھا سی ائی اے نے ٹرک سے ساٹھ آٹو رائفلز‘ 150 پستول اور پچاس ہزار سے زائد گولیاں اپنے قبضہ میں لے لی ہیں۔

متعلقہ عنوان :