سابق وفاقی وزیر عمر گورگیج سے قوم کے لوٹے ہوئے20 لاکھ واپس لینے کیلئے کابینہ ڈویژن کو خط

پیر 27 اپریل 2015 07:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 اپریل۔2015ء) سابق وفاقی وزیر پوسٹل سروسز گورگیج سے پوسٹل وزارت کے بیس لاکھ سے زائد کی رقوم واپس لینے کیلئے کابینہ ڈویژن نے خط ارسال کردیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پوسٹل سروسز کے ڈائریکٹر جنرل مشل خان نے خبر رساں ادارے کوبتایا کہ عمر گورگیج سے رقوم کی واپسی کیلئے پی اے سی کے حکم پر عمل کرتے ہوئے ہم نے خط کابینہ ڈویژن کو ارسال کردیا تھا جس کے جواب میں کابینہ ڈویژن نے عمر گورگیج سے بیس لاکھ سے زائد قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لینے کیلئے سابق وفاقی وزیر خزانہ کو ہدایت کی کہ مقررہ وقت سے قبل لوٹی ہوئی رقم و اپس خزانہ میں جمع کرائیں۔

کابینہ ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ خط ارسال کردیا ہے جس بارے پی اے سی کی واضح ہدایات شامل ہیں اور اگر رقوم واپس نہ ہوں تو مقدمہ کو نیب بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کیلئے سیکرٹری کابینہ راجہ عباس نے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔