آئی ایس کی مدد کا الزام سیاہ پروپیگنڈا ہے، ترک صدر

ہفتہ 1 اگست 2015 09:14

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 اگست۔2015ء)ترک صدر رجب طیب اردوآن نے کہا ہے کہ انقرہ حکومت پر دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کی مدد کا الزام سیاہ پروپیگنڈا ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے دورہ انڈونیشیا کے موقع پر کہی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ترکی نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں بہت نقصان اٹھایا ہے مگر وہ عسکریت پسندوں کے خلاف اپنی کارروائیوں میں پرعزم ہے۔ واضح رہے کہ ایک سرحدی علاقے میں خودکش حملے میں متعدد ہلاکتوں کے بعد ترک فضائیہ نے متعدد مقامات پر اسلامک اسٹیٹ کے جنگجووٴں کو نشانہ بنایا ہے اور امریکی فورسز کو اپنا ایک فوجی اڈہ استعمال کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔ تاہم کردوں کا الزام ہے کہ ترکی انہیں اپنی کارروائیوں کا نشانہ بنا کر اسلامک اسٹیٹ کی مدد کر رہا ہے۔