عمران خان پر پارلیمنٹ میں واپس نہ جانے کے لئے قریبی دوستو ں کا دبا وٴ، دبا و کا مقصد حکومت کیلئے زیادہ سے زیادہ مشکلات پیدا کر نا ہے ۔ ذرائع

ہفتہ 1 اگست 2015 09:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر ان کے قریبی دوست پارلیمنٹ میں واپس نہ جانے پر دباؤ ڈال رہے ہیں تاکہ حکومت کیلئے زیادہ سے زیادہ مشکلات پیدا کی جاسکیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمران خان کے قریبی حلقوں کی رائے ہے کہ پی ٹی آئی انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد پارلیمنٹ میں واپس جا کر اپنی نیک نیتی ثابت کرچکی ہے لیکن اندرون خانہ حکومتی ملی بھگت کے ذریعے مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم سے تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک داخل کرواتی اس لئے پی ٹی آئی حکومتی سازشوں کا شکار ہونے کی بجائے عوامی اسمبلی میں جانے کو ترجیح دے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اس تجویز سے متفق نظر آتے ہیں اور آئندہ چند روز میں پی ٹی آئی اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی پی ٹی آئی نے اگر اسمبلی میں واپس نہ جانے کا فیصلہ کرلیا تو عمل کافی مشکل ہوجائے گا اور عین ممکن ہے کہ ماحول عام انتخابات کیلئے سازگار ہوجائے ۔

متعلقہ عنوان :