ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ، فی اونس قیمت1081ڈالر پر آگئی

ہفتہ 1 اگست 2015 09:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 اگست۔2015ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔جمعہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں6ڈالر کی کمی سے سونے کی فی اونس قیمت1081ڈالر پر آگئی جس کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں250روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی ،لاہور ،ملتان ،اسلام آباد اور راولپنڈی کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 44ہزار300روپے سے کم ہو کر44ہزار50روپے ہو گئی اسی طرح214روپے کی کمی سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت37ہزار757روپے ہو گئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت620روپے کی سطح پر بدستور برقرا رہی ۔